”نوازشریف کو این آر او دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ۔۔۔“ ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

Feb 13, 2019

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ نوازشریف این آر او نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ دوسری طرف انہیں این آر او دینے کی کوشش جاری ہے تاکہ نوازشریف باہر چلے جائیں اور خاموشی اختیار کر لیں ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ نے نیویارک میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لیگیوں سے کہا جاتا ہے مسئلہ نواز شریف نہیں مریم نواز ہیں، ن لیگ این آر او مانگ رہی ہے نہ چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا چودھری نثار سے کہا سیاست میں مقبولیت دیکھی جاتی ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، پارٹی میں ایک کے سوا کسی نے دھوکا نہیں دیا۔

 

Pakistan Musim league USA officail websit.