نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی انور واسطی کے دفتر میں بنگلہ دیشی کمیونٹی نے بھی منائی

Jun 06, 2013

 

مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار اور سیکرٹری جنرل رانا سعید نے فون پر ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نواز شریف کی فتح ،لیگی ساتھیوں کی جدوجہد کی کامیابی ہے

 


نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ( ن) امریکہ کے سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی کے سیکرٹری انفارمیشن آفس میں میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں لیکن ہل سائیڈ پر واقع سیکرٹری انفارمیشن کا آفس جو کہ بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی کے گڑھ میں واقع ہے، میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ارکان نے بھی خوشیاں منائیں اور انہوں نے مسلم لیگی ارکان کو مبارکباد دی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار اور سیکرٹری جنرل رانا سعید نے فون پر ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نواز شریف کی فتح ،لیگی ساتھیوں کی جدوجہد کی کامیابی ہے جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انور واسطی کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں محمد قذافی خان ،ہمایوں شبیر، عمران اگرہ، نوشا واسطی (نیوجرسی)،مکرم بھائی (بنگلہ دیش کمیونٹی )،نشو بھائی (بنگلہ دیشی کمیونٹی)، نعمان افضل ،عبدالمالک سمیت اہم ارکان شریک ہوئے اور تمام دن مٹھائیاں تقسیم ہوتی رہیں ۔

 

قبل ازیں انور شاہ واسطی نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر میاں نواز شریف ، قومی اسمبلی کے لئے سپیکر ایاز صادق اور پنجاب کابینہ کے متوقع رکن رانا مشہود خان کو ان کی کامیابی اور اہم عہدوں پر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ سید انور شاہ واسطی نے ایاز صادق اور رانا مشہود خان سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے تمام ساتھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ وہ انشاءاللہ ایاز صادق کے ساتھ وقت ملنے پر امریکا کا دورہ کریں گے