نواز شریف 14سال بعد دوبارہ وزیراعظم کی حیثیت سے امریکہ آئیں گے

Sep 18, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس میں شرکت کےلئے وزیر اعظم میاںنواز شریف مختصر وفد کے ساتھ تئیس ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے

590500-BanKiMoonNawazSharifAFP-1376517945-768-640x480
نیویارک (محسن ظہیر سے ) میاں نواز شریفآخری بار وزیر اعظم کی حیثیت سے چار جولائی 1999کو امریکہ آئے تھے اور اس دورے کے کچھ ہی مہینوں کے بعد انکی حکومت ختم کر دی گئی ۔ 14سال کے عرصے میں میاں نواز شریف نے دنیا کے اہم ممالک کے نجی دورے کئے لیکن امریکہ کبھی نہیں آئے ۔ اب ایک بار پھر جب امریکہ آئیں گے تو یہ دورہ بھی وزیر اعظم کی حیثیت سے ہی کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم وفاقی وزراءخواجہ آصف، اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور فاطمی سمیت دفتر خارجہ کے بعض اہم حکام کے ساتھ امریکہ آرہے ہیں ۔وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران اقوام عالم کے سامنے پاکستان ، کشمیر اور ڈرون حملوں جیسے اہم معاملات اٹھائیں گے ۔نیویارک میں قیام کے دوران میاں نواز شریف کی امریکی صدر اوبامہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ملاقات کا امکان ہے ۔ اس دورے میں وہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے تاہم پاکستان کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے ملاقات کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔نواز شریف نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7499#sthash.FFtZHSkV.dpuf