نواز شریف 23اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی نیویارک میں نواز شریف سے ملاقات

Sep 27, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

نیویارک(محسن ظہیر سے ) وزیر اعظم میاں نواز شریف صدر اوبامہ کی دعوت پر 23اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دورہ کی تاریخ کا تعین امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری کی نیویارک میں وزیر اعظم شریف سے ملاقات کے دوران کیا گیا ۔

552729_541557349249891_1530595220_n

میاں نواز شریف جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، اگلے ماہ دوبارہ امریکہ آئیں گے اور واشنگٹن ڈی سی میں صدر اوبامہ سمیت اہم امریکی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور مستقبل کے لائحہ عمل سمیت اہم امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے 

سیکرٹری جان کیری نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تفصیل پاکستانی سائیڈ سے معلوم کریں

پاکستان کے سفارتی ذرائع نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری سے وزیر اعظم کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے مختلف اہم پہلووں بشمول میاں نواز شریف کے مجوزہ دورہ امریکہ کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7617#sthash.pPYXFmpT.dpuf