نیویارک؛چوہدری صلاح الدین مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ایک بجے مکی مسجد میں ادا کی جائے گی، ہفتے کو جسد خاکی سیالکوٹ روانہ ہوگا

Feb 08, 2013

چوہدری صلاح الدین چھ روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر منگل اور بدھ کی درمیان رات اپنے خالق حقیقی کو جا ملے
صلاح الدین جمعہ کی صبح بروکلین کے مقامی کلینک میں کولوناسپی کے ٹیسٹ کے لئے گئے، خیال ہے کہ بیہوشی کے لئے انہیں ضرورت سے زیادہ مقدار میں انیس تھیزیا دےدیا گیا
پاکستان مسلم لیگ کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، خواجہ آصف ، عابد شیر علی، رانا مشہود سمیت دیگر کا اظہار تعریت، شہباز شریف کا مسز صلاح الدین اور روحیل ڈار کو فون
چوہدری صلاح الدین ہمارا یار اور دوستوں کی جان تھا، اس کی جواں سال موت کسی صدمے سے کم نہیں ، ہسپتال میں موت کی اطلاع ملنے پراہلیہ اور دوست و احباب غم سے نڈھال ہو گئے
salahuddin
نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ( ن )نیویارک سٹیٹ کے صدر و کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین چھ روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر منگل اور بدھ کی درمیان رات اپنے خالق حقیقی کو جا ملے۔ ان کی عمر اڑتالیس سال تھی اور پسماندگان میں تین بیٹے ، ایک بیٹی اور دو بیوگان چھوڑی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 48سالہ چوہدری صلاح الدین جمعہ کی صبح بروکلین کے مقامی کلینک میں کولوناسپی کے ٹیسٹ کے لئے گئے، اس ٹیسٹ کے لئے انہیں بیہوش کیا گیا اور خیال ہے کہ بیہوشی کے لئے انہیں ضرورت سے زیادہ مقدار میں انیس تھیزیا دےدیا گیا جس کی وجہ سے دوران بیہوشی انہیں مبینہ طور پر ہارٹ فیل ہوا اور وہ ہوش میں نہ آئے اور ان کی نبض بند ہو گئی۔
اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انہیں ایمنز ایونیو ، بروکلین پر واقع کلینک سے فوری طور پر بیتھ اسرائیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں لائف سپورٹ دی گئی اور بھرپور کوشش کے بعد ان کے دل کی دھڑکن بحال ہو گئی اور بلڈ پریشر بھی واپس آگیا لیکن ایک گھنٹے سے زائد وقت تک نبض بند رہنے کی وجہ سے ان کے دماغ کو آکسیجن کی فراہمی بند رہی جس کی وجہ سے ان کے برین کو نقصان پہنچا اور وہ حالت کومے میں چلے گئے۔
چوہدری صلاح الدین کی شدید علالت کی اطلاع ملنے پر بیتھ اسرائیل ہسپتال میں ان کے ساتھیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب بڑی تعداد میں کینڈا اور امریکہ بھر سے جمع ہو گئےاور مسلسل چھ روز تک بیتھ اسرائیل ہسپتال میں موجود رہے اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے رہے لیکن پانچ فروری کی رات تقریباً پونے بارہ بجے چوہدری صلاح الدین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی چوہدری صلاح الدین کی علالت کی اطلاع ملنے پر سوموار کو ان کی اہلیہ سونیا چوہدری اور مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے صدر روحیل ڈار کو فون کیا اور لیگی ساتھی کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔اس فون کال کے بارہ گھنٹوں کے بعد چوہدری صلاح الدین کی وفات کی اطلاع ملنے پر میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف ، عابد شیر علی ، رانا مشہود سمیت لیگی ساتھیوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے ۔
مسلم لیگ ہاو¿س بروکلین (نیویارک ) میں منگل کو چوہدری صلاح الدین کی صحت یابی کے لئے خواتین کی جانب سے خصوصی طور پر آیت کریمہ کی محفل کا انتظام کیا گیا اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔منگل اور بدھ کی درمیان رات جب بیتھ اسرائیل ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے چوہدری صلاح الدین کے انتقال کا اعلان کیا گیا تو لیگی ساتھی ہسپتال پہنچ گئے اور دھاڑیں مار کر رونا شروع ہو گئے اور وہاں ایک کہرام مچ گیا ۔ انہوںنے اپنے جواں سال ساتھی کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔ چوہدری صلاح الدین مرحوم کی نماز جنازہ کا فیصلہ بدھ کو کیا جائیگا اور ان کی فیملی کی جانب سے بھی ایک دو دن میں تعین کیا جائیگا کہ ان کے جسد خاکی کو نیویارک یا سیالکوٹ میں سے کہاں پر سپرد خاک کیا جائے ۔
چوہدری صلاح الدین کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ گذشتہ تیس سالوں سے امریکہ میں مقیم تھے۔ مسلم لیگ ن نیویارک کے علاوہ ان کا شمار نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات میں ہوتاتھا ۔
 نازہ مکی مسجد بروکلین میں نماز جمعہ کے فوری بعد ڈیڑھ بجے ادا کی جائےگی جس کے بعد ان کا جسد خاکی 723 کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین، نیویارک11218 پر منتقل کر دی جائے گی جہاں میت کو دیکھا جا سکے گا

فیونرل ہوم کا مکمل پتہ اور فون نمبر درج ذیل ہے

Blair – Mazzarella Funeral Home

723 Coney Island Avenue, Brooklyn, NY 11218

Ph: 718-282-1164

 

 


Pakistan Musim league USA officail websit.