نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا

Apr 17, 2017

نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات قائم ہیں جن کی تاریخ بہت پرانی ہے، امریکہ پاکستان میں توانائی اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں تسلیم کیا جانا چاہیے،آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ دیرینہ تعلقات کا تسلسل نہ صرف قائم رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری آئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر روحیل ڈار سے نیویارک میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز ،قونصلر پولیٹیکل محمد یونس ملک،پی ایم ایل این امریکہ کے سینئر وائس چیئرمین میاں محمد فیاض : جنرل سیکرٹری رانا سعید ، سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی،صدر یوتھ ونگ ملک خرم،صدر نیو جرسی سٹیٹ ناصر بٹ اور صدر نیو یارک اسٹیٹس احمد جان بھی موجود تھے۔اعزاز احمد چودھری نے مزید کہا کہ سمندرپارمقیم ہم وطن، پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں اور قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پرپی ایم ایل این امریکہ کے عہدیداروں نے خصوصی ملاقات پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا، صدر روحیل ڈار نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ پڑھی لکھی نوجوان نسل بہت با صلاحیت ہے جس کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے قائم اداروں کو پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اوور سیز پاکستانی کمیشن قائم کر کے سمندر پاکستانیوں کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے، اس حوالے وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی )کی کمیونٹی کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔



Copy right pakistan Musim league USA officail websit.All right reserved