نیویارک میں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے زیر اہتمام لودھراں ضمنی الیکشن میں پارٹی کامیابی کی خوشی میں جشن فتح

Feb 14, 2018

نیویارک(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار اقبال شاہ کی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے مقابلے میں کامیابی کی خوشی میں جشن فتح منایا گیا ۔ اس سلسلے میں نیویارک اور اس کے گردو نواح کے علاقوں سے لیگی عہدیداران ، کارکنان اور کمیونٹی کی مختلف مقامی شخصیات نیویارک میں واقع مسلم لیگ ہاو ¿س میں اکٹھے ہو گئے جہاں انہوں نے فتح کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کا ضمنی الیکشن دراصل ایک عوامی ریفرنڈم تھا جس میں عوام نے میاں نواز شریف کے حق میں اور تحریک انصاف کی قیادت کی منفی سیاست کے خلاف واضح الفاظ میں فیصلہ دیا ۔


 جشن فتح سے مسلم لیگ (ن) کے سینٹ کے امیدوار کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے بھی ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی عدالت نے ایک بار پھر قائد میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے انشاءاللہ عوام آئندہ الیکشن میں اس فیصلے کی توثیق بھی کر دیں گے ۔
جشن فتح میں روحیل ڈار،رانا سعید ، احمدجان ، راجہ ساجد، راجہ آزاد گل،یاسین بھٹی ، عبدالخالق اعوان، خرم ملک ، میاں محمد روف،عزیز بٹ ، بابر بٹ ، نادر بٹ ، شاہد حمید، شاہد وڑائچ، منور ریاض حسین اور جاوید خان کے علاوہ میاں شبیر گل ، طاہر میاں سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان شریک ہوئے ۔


Pakistan Musim league USA officail websit.