وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کی تیاری اور ان کے نفاذ میں تیزی لائی جائے

Jan 01, 2014

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین کی تیاری اور ان کے نفاذ میں تیزی لائی جائے۔ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معصوم شہریوں اور مسلح افواج پر دشمن کے حملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں ملک میں انسداد دہشت گردی کے قوانین اور اس حوالے سے قانون کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم ایک مربوط سٹریٹجی اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے سول انتظامیہ اور فوج کا موقف یکساں ہے۔
 1502513_665461126830005_822226282_n
کرپشن ہمارے تمام مسائل کا بنیادی سبب ہے جو ہماری معیشت کو کھا گئی ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز کی شرح میں کمی لائی جائے، ٹیکس آفیسر کی صوابدید کو کم کرنے کےلئے نئی ٹیکنالوجی اور ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایف بی آر کوہدایات۔
Photo: ‎کرپشن ہمارے تمام مسائل کا بنیادی سبب ہے جو ہماری معیشت کو کھا گئی ہے، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر ڈیوٹیز کی شرح میں کمی لائی جائے، ٹیکس آفیسر کی صوابدید کو کم کرنے کےلئے نئی ٹیکنالوجی اور ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایف بی آر کوہدایات۔‎