وزیراعظم نواز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین روانہ

Jul 03, 2013

 news-1372827493-9165اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اپنے پہلے غیر ملکی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ چینی کمپنیوں کو انڈر گراﺅنڈ میٹروسسٹم میں انوسٹمنٹ کی دعوت دیں گے ۔ وزیراعظم چین کے صدر ژی جن پانگ سے ملاقات کریں گے اوربدھ کو صدر کی طرف سے دیئے جانیوالے عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دی جائے گی اور انوسٹمنٹ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ شہبازشریف چین کے ساتھ تین سے الگ معاہدے کریں گے ۔

http://www.dailypakistan.com.pk/