وزیراعلیٰ سے چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے چیئرمین کی ملاقات

Jan 09, 2014

وزیراعلیٰ سے چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے چیئرمین کی ملاقات، ٹیکسٹائل سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
1500 ایکڑ اراضی پر سپیشل گارمنٹس زون کا منصوبہ بنایا ہے،چینی گروپ سرمایہ کاری کرے،ہرممکن سہولتیں دیں گے:شہبازشریف جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
چینی گروپ کی جانب سے گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مجوزہ پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہیں:وزیراعلیٰ
پنجاب میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پروگرام بنایا ہے، سرمایہ کاری میں تعاون پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،چیئرمین چینی گروپ
 1074695_646800478691895_169115671_o