وزیراعلیٰ کا مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Sep 04, 2013

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبا کی ایک سال کیلئے فیس معاف کرنے کا اعلان-
سیلاب سے متاثرہ گھر دوبارہ تعمیر کرکے دیں گے، کاشتکاروں کو مفت کھاد اور متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کریں گے-
سیلابی پانی اترتے ہی متاثرہ فصلوں اور گھروں کا سروے ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا-
مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی مکمل آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعلیٰ شہباز شریف-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا و طالبات کی فیس ایک سال کیلئے معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور گھروں کا سروے ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ متاثرہ گھر دوبارہ بنا کر دیں گے۔ کاشتکاروں کو کھاد مفت فراہم کریں گے اور متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ صوبے کے 18 اضلاع میں فنی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں گے اور دانش سکولو ں کا دائرہ مزید اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا کام ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
1001260_586089778096299_850124299_n
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جنوبی پنجاب کے اضلاع مظفر گڑھ اور بہاولپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلابی پانی سے جاں بحق ہونے والے 6 افراد کے ورثاء کو 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیئے۔-