وزیر اعظم نواز شریف دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے

Oct 20, 2013| Courtesy by : khabraingroup.com

548235-NawazSharifAFP-1368359477-643-640x480_191013040838

امریکا روانگی سے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کےساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔امریکی انتظامیہ سے خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کروں گا۔دورے کے دوران باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پاکستان کی قوت ہے،تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں ان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام ملک میں سیاسی خود مختاری کے لیے پہلا قدم ہے۔عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دفترخارجہ کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوبامہ ، نائب صدر بائیڈن،کانگریس کے ارکان اور سینئر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم انسٹیوٹ آف پیس میں خطاب اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔