وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی اہلیہ کا مسز چوہدری صلاح الدین کو فون،لیگی ساتھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

Feb 09, 2013

Screen Shot 2013-02-07 at 12_10_18 PMلاہور؛پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بدھ کو مسلم لیگ ن نیویارک سٹیٹ کے صدر چوہدری صلاح الدین مرحوم کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کی اہلیہ مسز سونیا چوہدری کو کال کی اور ان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری صلاح الدین کے درجات بلند کرے اور ان کی منزلیں آسان فرمائیں ۔انہوں نے میاں نواز شریف کا پیغام بھی مسز صلاح الدین کو دیتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی اور مسلم لیگ ن ان کے غم میں برابر کی شریک ہے

مسز سونیا چوہدری نے میاں شہباز شریف کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حوصلہ دینے والے ہر شخص کی وہ مشکور ہیں ۔


Pakistan Musim league USA officail websit.