پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں کی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے نیویارک میں ملاقات

Sep 26, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

 

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بدھ کو یہاں اپنے ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کرکے ان کی پارٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات بالخصوص ان کے جلاوطنی کے دور میں ان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

 

مسلم لیگ ن امریکہ کے وفدنے اپنے صدر روحیل ڈار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ پارٹی کے سیکرٹری انفارمیش سید انور شاہ واسطی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے پارٹی وفد میں روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید، عبدالخالق اعوان، جاوید صدیقی، سید انور شاہ واسطی، احمد جان،امتیاز وڑائچ، سیدمیر حسین شاہ، افضل بٹ ، ناصر بٹ ، رانا ریاض، طارق صدیقی ، مسعود ساہی، اسد چوہدری، چوہدری پرویز اختر، یٰسین بھٹی، شہزاد چوہدری، حاجی منشاء کھوکھر، چوہدری محمد رزاق سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے ۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر آئے وفاقی وزراء اور ان کے وفد کے ارکان سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سرتاج عزیز ، طارق فاطمی ، بیگم شکیلہ لقمان اور ڈاکٹر خالد لقمان بھی موجود تھے

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7573#sthash.RE3Vrebe.dpuf