پاکستان مسلم لیگ ن مشیگن کے صدر عابد راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہا

Jun 01, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن مشیگن کے صدر عابد راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنے اقدامات اور فیصلوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی ہی یو ٹرن خان ہیں عوام ان کی اب کسی بھی بات یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یو ٹرن خان کے عوام سے تمام وعدے اور پیغامات جھوٹ پر مبنی ہیں وہ دراصل ملک میں افراتفری مچا کر جھموریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ پا کستانی عوام اب ان سے یہ پوچھنا کا حق رکھتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو ملکی معیشت اور مفادات کے خلاف یے۔ عمران خان دراصل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کو اپنی شکست واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی۔ میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت ملکی ترقی کے لیے بشمار منصوبے شروع اور مکمل کیے گئے انشاء اللہ پاکستانی عوام 25 جولائی کو شیر کے نشان کو مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح سے ہم کنار کریں گے۔

 

 

 

 

 

Latest Top Stroies


Pakistan Musim league USA officail websit.