پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کا رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ لقمان اور ڈاکٹر لقمان کے اعزاز میں استقبالیہ

Oct 15, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

 گرینڈ روزویلٹ بال روم ،یانکرز میں دئیے جانیوالے استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کے اہم عہدیداران اور ارکان کے علاوہ قونصل جنرل فقیر آصف حسین کی خصوصی شرکت

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے شکیلہ چوہدری کی صورت میں اوورسیز کمیونٹی کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ لقمان چوہدری اور پارٹی رہنما ڈاکٹر خالد لقمان کے اعزاز میں یہاں گرینڈ روزویلٹ بال روم ، یانکرز میں استقبالیہ دیا گیا ۔ 

اس تقریب میں قونصل جنرل نیویار ک فقیر سید آصف حسین کے علاوہ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار، کیپٹن خالد شاہین بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات میاں فیاض، رانا سعید، چوہدری پرویز اختر، جاوید صدیقی ، امتیاز وڑائچ، یٰسین بھٹی، ملک اکبر، راجہ ظفر، سجاد بٹ ، شفیق بھٹی، ملک جمیل،خرم ملک ، راجہ رو¿ف، چوہدری عامر رزاق، ناصر بٹ اور جاوید خان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی بیگم شکیلہ لقمان رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی بار امریکہ کے دورے پر آئی ہیں ۔

استقبالیہ سے خطاب کے دوران احمد جان نے اپنے اور پارٹی کے تمام ساتھیوں کی جانب سے بیگم شکیلہ لقمان اور ڈاکٹر خالد لقمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے شکیلہ چوہدری کی صورت میں اوورسیز کمیونٹی کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی ۔

تقریب سے خطاب کے دوران قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین ، روحیل ڈار، کیپٹن شاہین بٹ ، رانا سعید و دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دور حکومت حقیقی معنوں میں ایک عوامی دور حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محض نعروںکی سیاست نہیں کی بلکہ جب بھی موقع ملا، عملی اقدام اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اسی دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے سلسلے میں بھی اہم پیش رفت ہو گی۔

انہوں نے بیگم شکیلہ لقمان کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بیگم شکیلہ لقمان نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں خود کو رکن قومی اسمبلی نہیں بلکہ اوورسیز کمیونٹی کا ایک نمائندہ بھی سمجھتی ہیں اور اس کمیونٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے اپنا کردار اداکریںگی تقریب میں تلاوت کی سعادت چوہدری پرویز اختر اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سجاد بٹ نے حاصل کی ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7594#sthash.k4IHyzLO.dpuf