پنجا ب حکومت نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Dec 30, 2013

پنجا ب حکومت نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ ڈاکٹرز ،نرسز اوردیگر پیر ا میڈکس سٹاف کوتعینات کیا جائے گا۔پنجاب حکومت لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کے لیے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈکس سٹاف کی بیرون ملک سے تربیت کا اہتمام کرے گی۔اس بات کا فیصلہ آج یہاں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔صوبائی مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری صحت ،ڈین چلڈرن ہسپتال،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ،بچوں کی لیور ٹرانسپلانٹ کی ماہر بھارتی ڈاکٹر نیلم موہن اور دیگر طبی ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 1483890_640527325985877_1383166609_o