پہلی اوورسیز پاکستانی خاتون بیگم شکیلہ چوہدری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروادئیے

Jun 15, 2013

پہلی اوورسیز پاکستانی خاتون بیگم شکیلہ چوہدری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروادئیے

3690_10151530012688198_149610074_n

لاہور ؛ رپورٹ ؛ بابر ظہیر ؛ پاکستان کی موجودہ اسمبلی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بیگم شکیلہ چوہدری قومی اسمبلی کی رکن بننے والی پہلی خاتون رکن ہونگی ۔ بیگم شکیلہ چوہدری نے سوموار کو یہاں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔وہ اپنے شوہر ڈاکٹر خالد لقمان اور پارٹی سپورٹرز کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن کی ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے انہیں جمع کر لیا ۔

 

الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد سوار تک انتظار کیا جائے گا تاکہ اگر کسی شخص کو کوئی اعتراض ہو تو وہ داخل کر سکے ۔ اگر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تو امکان ہے کہ سوموار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بیگم شکیلہ چوہدری کی بطور رکن قومی اسمبلی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا جائے گا جس کے بعد وہ قومی اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

 

بیگم شکیلہ چوہدری گذشتہ پندرہ سالوں سے پاکستان مسلم لیگ ن کی متحرک رکن رہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کرتی رہیں ۔ پاکستان میں ہونے والےحالیہ الیکشن سے ایک سال قبل وہ پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے اپنے شوہر ڈاکٹر خالد لقمان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئیں اور محترمہ مریم نواز کے ساتھ پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں متحرک رہیں

 

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بیگم شکیلہ چوہدری کا نام خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے پنجاب اور قومی اسمبلی دونوں کے لئے تجویز کیا گیا لیکن میاں نواز شریف کی جانب سے ان کے نام کی قومی اسمبلی کے لئے منظوری دی گئی

 

بیگم شکیلہ چوہدری نے پاکستان کی سیاست میں عملی کردار ادا کرنے کے لئے اپنی امریکی شہریت بھی ترک کی

 

 

جمعہ کو الیکشن کمیشن لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیگم شکیلہ چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب حضرت محمد مصطفیؐ کے بعد میں اپنے قائد میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی مشکور ہوں کہ جنہوں نے پارٹی کے بعد اب قومی اسمبلی میں مجھے ملک و قوم کی خدمت کا ایک موقع فراہم کیا ہے ۔ میں اپنی قیادت کو یقین دلاتی ہوں کہ انشاء اللہ انہوں نے مجھ پر جو اعتماد کیاہے ،میں اس پر پورا اتروںگی ۔

 

بیگم شکیلہ چوہدری نے کہا کہ میں امریکہ سمیت دنیا بھر میں موجود اوورسیز مسلم لیگی ساتھیوں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو بھی یقین دلاتی ہوں کہ میں اسمبلی میں ان کی انشاء اللہ ان کی آواز بھی بنوں گی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی میاں نواز شریف کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ یہ حکومت ملک و قوم کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکال سکے

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7532#sthash.LXAAL6Qf.dpuf