پیر امین الحسنات شاہ کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکرئیہ ؛ سید میر حسین شاہ

Jun 12, 2013

جگر گوشہ حضور جسٹس محمد کرم شاہ الازہری ، پیر امین الحسنات شاہ، پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی ایک عظیم مذہبی ،دینی وروحانی شخصیت ہیں ، سید میر حسین شاہ

نیویارک (پ ر ) ضیاءالامت فاو¿نڈیشن امریکہ کے صدر، پاکستان مسلم لیگ (ن) علماءو مشائخ ونگ امریکہ کے صدر علماءمشائخ ونگ ، پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے صدرو مسجد بیت الکرم بروکلین (نیویارک )کے مہتمم اعلیٰ صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی ایک عظیم مذہبی ،دینی وروحانی اور جگر گوشہ مفسر قران ،حضور ضیاءالامت جسٹس محمد کرم شاہ الازہری ؒ ، پیر امین الحسنات شاہ کو وزیر ممکت برائے مذہبی امور کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ سیر میر حسین شاہ نے کہا کہ پیر امین الحسنات شاہ کے وزیر مملکت بننے کی خبر سن کر امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم پیر صاحب کو ان کی بطور وزیر مملکت تقرری پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کے دور میں ملک و قوم میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور دین کی ترویج کے سلسلے میں اہم اقدام کئے جائیں گے
سید میر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات شاہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ سمیت نارتھ اور ساو¿تھ امریکہ میں سپنش زبان بولنے والے دوسری بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان لوگوں کو دین اسلام اور اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لئے ان کی زبان میں دینی معلومات و تعلیمات کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدام کرنے چاہئیے ۔سید میر حسین شاہ نے نارتھ امریکہ میں موجود ان سب دوستوں اور کمیونٹی ارکان کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے پیر امین الحسنات شاہ کے وزیر مملکت بننے پر مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7600#sthash.5rmzdYTP.dpuf