چوہدری صلاح الدین کو سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں اہم لیگی قائدین کی شرکت

Feb 12, 2013

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) نیویارک کے صدر چوہد ری صلاح الدین کی نمازجنازہ پیرس روڈ پر ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان چاہ بھگیانوالہ نشاط پارک سیالکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا 12فروری بروز منگل صبح 10بجے جامع مسجد چاہ بھگیانوالہ نشاط پارک سیالکوٹ میں منعقد ہوگی جبکہ17فروری بروز اتوار مسلم لیگ ہاو¿س ،بروکلین، میں قران خوانی ہو گی ۔

Salah ud Din - Janajah
چوہدری صلاح الدین مرحوم کی نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان،ایم این اے عابد شیر علی، ایم این اے عمر ضیاءبٹ ، معاون وزیر اعلیٰ پنجاب سوداگر حسین شجاع،میاں پرویز، ایم پی اے چودھری محمد اکرام، سابق ایم پی اے چودھری محمد اخلاق، سابق ڈپٹی میئر محمود الحسن بابر خان، سابق ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ،بلال سوداگر، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن سیالکوٹ مقصود احمدلون، صدر صرافہ ایسوسی ایشن سیالکوٹ افتخار حسین کھاری ، چیئرمین بیت المال ضلع سیالکوٹ ملک سرفراز، چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ میاں سہیل احمد، شیخ اعجاز جموں والے ، رانا وحیداور چودھری رزاق ، ملک جمیل، ڈاکٹر خالد لقمان ، کیپٹن (ر)رانا ہمایوںکے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر اور مسلم لیگی کارکنان نے شرکت کی۔

مرحوم کے چھوٹے بھائی چودھری کامران نے بتایا کہ چودھری صلاح الدین کولن ٹیسٹ کے لئے بروکلین کے ایک مقامی کلینک میں گئے جہاں دوران ٹیسٹ ان کی حالت خراب ہو گئی اور وہ کومے میں چلے گئے اور چھ دن کومے میں رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم نے دو بیوہ سمیت تین بیٹوں اورایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا۔

 


Pakistan Musim league USA officail websit.