چوہدری صلاح الدین کی وفات پر کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کا اظہار تعزیت

Feb 09, 2013

Ijaz Farrukh - PPP PML-H

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم شخصیات اور امریکہ میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کمیونٹی کی سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن نیویارک کے صدر چوہدری صلاح الدین مرحوم کی جواں سال وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اعجاز فرخ چوہدری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ساتھیوں کے ایک وفد جو کہ سرور چوہدری ، مدثر چوہدری انجنیر صادق چوہدری ، لطیف بلوچ ، شیراز چوہدری پر مشتمل تھا ، نے خصوصی طور پر مسلم لیگ ہاو¿س کا دور ہ کیا اور روحیل ڈار، میاں فیاض، رانا سعید سمیت لیگی ساتھیوں سے ملاقات کرکے چوہدری صلاح الدین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی ۔ دریں اثناءچوہدری صلاح الدین مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے ظفر چٹھہ، عدنان شفیق، فرحان شفیق، بابر چغتائی،مسلم لیگ ق امریکہ کے غلام فرید لنگڑیال، چوہدری تنویر بھنگرانوالہ، چوہدری ظفر وٹوڑ،چوہدری افضل گلبہار، مرزا خاور بیگ، وحید سلطان،مسلم لیگ ن کیلی فورنیا کے شکیل کسانہ، مسلم لیگ ن شکاگو کے مسعود ساہی، ایم کیو ایم کے چوہدری عبدالرحمان، خورشید بھائی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے تمام عہدیداروں اور ارکان سمیت دیگر کمیونٹی ارکان شامل ہیں

 


Pakistan Musim league USA officail websit.