ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو تمام وسائل استعما

Jun 18, 2013

ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو تمام وسائل استعمال کر سکتے ہیں،سرتاج عزیز


179001_57345949
اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو تمام وسائل استعمال کر سکتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ انتخابات کے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے ایک جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران تیرہ ڈرون حملے کیے۔دوہزار سات میں چودہ ڈرون حملے ہوئے،دوہزار آٹھ میں چونتیس ، دو ہزار نو میں انچاس ، دو ہزار دس میں ایک سو پندرہ،دو ہزار گیارہ میں باسٹھ اور دو ہزار چودہ میں چودہ ڈرون حملے کیے گئے۔سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ڈرون حملے بند نہ کیے تو تمام وسائل استعمال کرسکتے ہیں۔