ہماری حکومت کے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے ؛ احسن اقبال

Nov 17, 2013

1425584_10151833552143198_651646588_n

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں ہماری فرمائش کے مطابق مینڈیٹ دیا اور مینڈیٹ یہ دیا کہ ہم تباہ حال ملکی معیشت کو نہ صرف ٹھیک کریں بلکہ اسے مستحکم بنائیں ،ملک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکال کر اسے آنیوالے سالوں میں اقوام عالم میں ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں لہٰذا ہماری حکومت کے پاس ناکامی کا آپشن موجود نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد مسلم لیگ ہاو¿س ، بروکلین ، نیویارک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے دئیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

روحیل ڈار کی صدارت میں دئیے جانیوالے اس استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے اہم عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس بحران پر قابو پائے بغیر کسی بھی معاشی ہدف کا حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم پاکستان کی منزل پر پہنچنے کے لئے گذشتہ چودہ سالوں میں کوئی روڈ میپ نہیں بنایا گیا، ہم روڈ میپ بنا کر پاکستان کی سمت کا تعین کرکے اسے تیر رفتار ترقی کی شاہراہ پر ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 2047میں جب پاکستان کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہوں تو اس وقت پاکستان دنیا کا ایک ترقی یافتہ ملک ہو ، اس اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہم نے 2025پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ان اہداف کو حاصل کرنا ہے کہ جس کے ذریعے ہم ترقی یافتہ ملک بنیں ۔

 

 

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کسی کہ منہ میںنوالہ نہیں ڈال سکتی تاہم حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع، صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات پیدا کرے۔ یہ ذمہ داری وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم بطریق احسن ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چودہ سالوں کی تباہ کن پالیسیوں کو ہم بہانہ نہیں بنائیں گے کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ عوام نے اسی صورتحال کر پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ۔ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے ، اس کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے ۔

 


قبل ازیں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کو بطور وفاقی وزیر پہلی بار امریکہ آمد پر ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی میں یہ واضح احساس پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت آئی ہے کہ جو ملک و قوم کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ کوشش کررہی ہے ، ان کوششوں کے انشاءاللہ اچھے نتیجے برامد ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ، وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کی تمام اہم پالیسیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرے گی اور ملک و قوم کی ترقی میں اوورسیز کمیونٹی پر زور دے گی کہ حکومت کا دست و بازو بنے ۔

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7655#sthash.bCoY1qof.dpuf