یوتھ سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ؛ نواز شریف

Oct 05, 2013

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ ) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح یوتھ اور آنیوالی نسلوں کو ایک مضبوط و مستحکم پاکستان دینا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ ہفتے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ایک تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا سعید کے جواں سال صاحبزادے رانا حسن سعید کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ہمیشہ قوم کے جواں سال جوانوں سے ملکر خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک و قوم کو سرمائیہ ہیں اور پاکستان کا مستقبل ان سے جڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں یوتھ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیںوہاں انہیں ایک محفوظ اور کامیاب مستقبل دینے کے لئے سیاسی قیادت سمیت سب کو اپنے فرائض بھی ادا کرنے ہیں ۔

Rana Saeed MNS 2013(1)

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7442#sthash.ESFd7y1o.dpuf