یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی سٹیٹس دینا نواز شریف کی معاشی پالیسی پر یورپ کا اظہار اطمینان ہے؛ یٰسین بھٹی

Dec 16, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

Yaseen-Bhattiنیویارک(پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے چئیرمین پبلک ریلیشن یٰسین بھٹی نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دینا وزیر اعظم میاں نواز شریف کی معاشی پالیسی پر یورپ کا اظہار اطمینان ہے۔ اس اہم پیش رفت پر وزیر اعظم میاں نواز شریف اور گورنر پنجاب سرور چوہدری کو اوورسیز پاکستانی اور لیگی ساتھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یورپ کے بعد ہم امریکہ سے بھی کہیں گے کہ وہ پاکستان کو تجارتی منڈیوں تک رسائی دے اور پاکستان کی حکومت کی امداد کی بجائے تجارت کی پالیسی میں مدد کرے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی اتحادی ملک پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو سکے ۔ – See more at: http://thepakistaninewspaper.com/details_ur.php?uid=7575#sthash.KoUhn7dR.dpuf