1998 یٰسین بھٹی اور امتیاز وڑائچ کا وزیر اعظم نواز شریف کو امریکہ میں خوش آمدید

Oct 22, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے چئیرمین پبلک ریلیشن یٰسین بھٹی اور سیکرٹری فنانس امتیاز وڑائچ نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو امریکہ آمد پر اپنے اور تمام لیگی ساتھیوں کی جانب سے خوش آمدید کہا ہے ۔

Yasin

انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے یہاں ملاقات بھی کی اور انہیں کامیاب دور ہ امریکہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ پوری کمیونٹی ان کے لئے دعا گو ہے کہ وہ دنیا میںملک و قوم کا نام روشن کریں اور پاکستان کو داخلی اور خارجی بحرانوں سے نکالیں۔

 


یٰسین بھٹی اور امتیاز وڑائچ نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں کمیونٹی کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ میں بھی دیگر لیگی ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی ۔

 

استقبالیہ میں یٰسین بھٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں ساتھیوں نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امریکہ میں ان جیسے سرگرم پارٹی کے ساتھیوں کی وجہ سے پارٹی متحرک ہے

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7573#sthash.x5fzcHA3.dpuf