اگر نوجوان نسل نے اپنے ووٹ کا استعمال جوش کی بجائے ہوش سے کیاتو پاکستان محفوظ بھی گا اور ترقی بھی کرے گا۔ خواجہ آصف
by admin | May 6, 2013 | No Comment |
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور امیدواراین اے110اورپی پی123خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں 65فیصدووٹ نوجوانوں کے ہیں جو ملک کی تقدیر بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ‘ نوجوان نسل اپنی اس بے پناہ قوت کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کرے تو پاکستان کو درپیش خطرات اور چیلنجر سے نمٹا جاسکتا ہے ۔
Mian Shahbaz Sharif met PMLN Sindh Leadership at Karachi
by admin | April 18, 2013 | No Comment |
نیویارک(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تنظیم سازی عمل میں آگئی ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چیپڑ نے کام شروع کردیا ہے پاکستان مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری اورآزاد کشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے سابق سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت انتہائی اہم ترین اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر یو ایس اے چیپڑ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ سید مقصود حسین شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر،یو ایس اے چیپٹر کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سید عرفان حسنین نقوی کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے۔

دیگر عہدیداروں میں جوائنٹ سیکرٹری زبیر مغل اور انفارمیشن سیکرٹری سید آزاد گیلانی ،نائب صدر نیویارک؛ چوہدری محمد یوسف چوہان،نائب صدر نیوجرسی ؛ چوہدری محمد احسان ہونگے دیگر عہدیداروں اور پارٹی کی مکمل تنظیم سازی بعد میں کی جائے گی صدر مقصود حسین گیلانی اور سید عرفان حسنین نقوی نے سید شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے عہدے پر نامزد کیا ہے انہوں نے آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری کو یقین دلایا ہے کہ وہ اعتماد پر پورا اتریں گے اور امریکہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو منظم بنائیں گے اجلاس میں دیگر کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سینئر نائب صدر میاں فیاض ، جنرل سیکرٹری رانا سعید، معروف کشمیری اور لیگی رہنماءکیپٹن شاہین بھی موجود تھے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مسلم لیگ( ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر، یو ایس اے کو مکمل تعاون اور حمایت کایقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں( ن) لیگ کے آزاد کشمیر چیپڑ کا قیام خوش آئند امر ہے۔ اس سے امریکہ میں (ن) لیگ کو بہترین سپور ٹ ملے گی۔
روحیل ڈار نے مسلم لیگ ن امریکہ کے سٹیٹ چیپٹرز کی تنظیم نو کے سلسلے میں کمیٹی قائم کردی
by admin | April 1, 2013 | No Comment |
نیویارک:پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے امریکہ بھر میں پارٹی کے سٹیٹ چیپٹرز کی کارکردگی کو مزید موثر اور فعال بنانے اور ان کی تنظیم نو کے سلسلے میں تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے ۔ مسلم لیگ ن امریکہ کے ترجمان و سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی نے اتوار کو پارٹی صدر روحیل ڈار سے ملاقات کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ صدر روحیل ڈار کی جانب سے میاں فیاض، رانا سعید اور عبدالخالق اعواان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی آئندہ تیس روز کے اندر اندر تمام سٹیٹ چیپٹرز کی کاکردگی کا جائزہ لے گی اور ان کی تنظیم نو کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے انہیں رپورٹ پیش کرے گی ۔
روحیل ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ نے گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے سلسلے میں انتھک محنت اور جدوجہد کی ہے جو کہ تمام ساتھیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن کے نتیجے میں قائد میاں نواز شریف کو بے مثال کامیابی حاصل ہو گی اور ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا ایک دور شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقت اور اس کے چیلنجوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی خود کو ایک بار پھر منظم کرنا ہے تاکہ اپنا کردار موثر انداز میں ادا کر سکیں
روحیل ڈار نے مزید کہا کہ الیکشن کے حوالے سے لیگی ساتھی امریکہ میں بیٹھ کر بذریعہ فون کالز اور رابطوں و دیگر ذرائع سے پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پارٹی ، جمہوریت اور پاکستان کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی ، پاکستان کی کامیابی ہے ۔ہمیں عوام کو بتانا ہے کہ ملک و قوم کو رنگ بازوں کی نہیں بلکہ دوراندیش اور صاحب بصیرت قیادت کی ضرورت ہے
پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے زبردست نتائج نکلے‘ عوام انتخابات میں ”کرپشن کے سومنات“ تباہ کر دیں گے: شہباز شریف
by admin | March 26, 2013 | No Comment |
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے پانچ برس کے دوران خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور بحیثیت خادم پنجاب میرا دل اور روح مطمئن ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پانچ برس بعد عوام کی عدالت میں پنجاب حکومت ہر لحاظ سے سرخرو ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف غیر جانبدار ملکی بلکہ بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔ زرداری ٹولے کی لوٹ مار نے قومی معیشت کا جنازہ نکال دیا، عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ”کرپشن کے سومنات“ تباہ و برباد کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور ہماری کارکردگی کیلئے عوام کا اعتماد ہی ہمارے لئے سب سے بڑا سرٹیفکیٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے حوالے سے انقلابی منشور پیش کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار سامنے لا رہی ہے۔ پارٹی کی عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مثالی کامیابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آ کر عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت
نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے نام مسترد‘ زرداری کا گیس پائپ لائن معاہدہ دھوکہ ہے‘ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائیگا: شہباز شریف
by admin | March 22, 2013 | No Comment |
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کے دئیے گئے جسٹس (ر) سید زاہد حسین اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب چودھری حفیظ اختر رندھاوا دونوں نام مسترد کر دئیے ہیں اور کہا ہے کہ یہ دونوں قابل قبول نہیں۔ اپوزیشن لیڈر اچھا نام دیں گے تو ہم ایک سیکنڈ میں قبول کر لیں گے۔ وفاقی حکومت جب آخری سانس لے رہی تھی تو زرداری نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر ملک و قوم سے بدترین خیانت کی ہے اور قوم کو دھوکہ دیا ہے۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان کے برادر اسلامی ملک ایران نے 5 سال قبل اس منصوبے کی پیشکش کی تھی اس وقت زرداری اور اس کے ٹولے نے اس پیشکش کو کیوں قبول نہیں کیا۔ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔ وہ گذشتہ روز پنجاب حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا¶ن میں پریس کانفرنس اور کالم نگاروں، دانشوروں، صحافیوں سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 11 مئی کو قوم ووٹ سے فیصلہ کرے گی۔ اس کے لئے اچھا نگران وزیر اعلیٰ لگایا جانا ضروری ہے۔ جسٹس (ر) سید زاہد حسین اچھے آدمی ہیں لیکن انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا، پھر پی سی او ججوں کی طرف سے عدالت میں گئے جس پر ان کے خلاف توہین عدالت لگی، جہاں تک حفیظ اختر رندھاوا کے نام کا تعلق ہے ان کا ریکارڈ سب جانتے ہیں۔ صرف ایک مثال پیش ہے کہ ریٹائر ہوئے تو سرکاری گھر نہیں چھوڑتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ میں لگائے گئے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) قربان علوی لینڈ کمشن کے چیئرمین رہے۔ وہ آصف زرداری صاحب کے رائٹ ہینڈ ٹپی صاحب کے دست راست ہیں۔ میں میڈیا سے پوچھتا ہوں کہ وہ کروائیں گے آزادانہ انتخابات۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے اعتدال پسند رہنما لشکری رئیسانی پاکستان کے حق میں ہیں لیکن وہ بھی کہتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ آخری الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومیت پرست
پیپلز پارٹی نگران حکومت پر سودے بازی کرنا چاہتی ہے :چوہدری نثار
by admin | March 20, 2013 | No Comment |
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قائدحزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام سپیکر کو بھیج دئیے ہیںجن میں سردار مہتاب ،پرویز رشید ،سعد رفیق اور سردار یعقوب کے نام شامل ہیں۔پیپلز پارٹی شفاف نگران حکومت لانے میں مخلص نہیں ہے۔پیپلز پارٹی اس معاملے پر سودا بازی کرنا چاہتی ہے ۔پیپلز پارٹی کاپیغام آیاتھا کہ” آپ پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لے آئیںاور ہم وفاق میں نگران وزیر اعظم لے آتے ہیں“ لیکن مسلم لیگ ن نے سودے بازی نہیںکی۔ن لیگ نے پنجاب اوروفاق میں کوئی سودے بازی نہیں کی ،ہمارا جو موقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں ۔لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آزاد میڈ یا چیف الیکشن کمیشنر کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے ،اس حوالے سے پی پی نے وہ نام تجویز کیے جو ان کے پر وردہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں خو دسا ختہ اپوزیشن بنائی گئی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کر کے ملی بھگت سے اپنی مرضی کا نگران سیٹ اپ لایا جارہاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو باقی اسمبلیوں کے ساتھ تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ سندھ اور بلوچستان کی اتحادی جماعتوں سے مل کر کیا۔سندھ میں سابق جسٹس قربان نگران وزیر اعلیٰ تعینات ہو رہے ہیں جن کا شمارپیپلز پارٹی کے قریب ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔اسی طرح سے بلوچستان میں جمہوریت سے مذاق ہو رہا ہے۔
عوام کی خدمت دیانتداری سے کی‘ آئندہ انتخابات ملک کی بقا کیلئے ہیں: شہباز شریف
by admin | March 20, 2013 | No Comment |
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی، صنعتی اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھنا چاہیئے۔ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔ پنجاب میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں برطانوی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔ برطانوی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے تعاون سے سکول ریفارمز روڈ میپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تعلیم کا فروغ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ تعلیم کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں، سودمند سرمایہ کاری ہے۔ تعلیم واحد راستہ ہے جسے عام کر کے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ عام انتخابات ملک کی بقا کے لئے ہیں، میں سمجھتا ہوں یہ انتخابات پاکستان بنانے اور بچانے کا فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پاک برطانیہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی سرفہرست ترجیح بنایا ہے۔ ملک کی تیز رفتار ترقی کیلئے نوجوان نسل کو بامقصد اور بامعنی تعلیم سے آراستہ کر کے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے اور ایک بھی ٹیچر میرٹ کے برعکس بھرتی نہیں کیا گیا۔ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید فنی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ حصول تعلیم کے بعد نوجوان باعزت روزگار کما سکیں۔ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ بھارت میں پنجاب کے
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے5 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے
by admin | March 13, 2013 | No Comment |
5 برس میں بجلی بحران حل نہ کرنا وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے: شہباز شریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے5 برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ وفاقی حکومت کی بدترین مخالفت اور مشکلات کے باوجود پنجاب میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے ریکارڈ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ پانچ برس میں بھی بجلی کا بحران حل نہ کرنا وفاقی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے اندھیرنگری مچا رکھی ہے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی سر عام لوٹی گئی ہے۔ زرداری ٹولے نے پاکستان کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ زر بابا چالیس چور ہر روز نیا تماشا لگاتے ہیں لیکن عوام زرداری کی سیاسی فراڈ بازیوں سے واقف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا تو دو برس میں اندھیرے ختم کردیں گے اور پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلے کئے جائیں گے۔ وہ تاجر برادری اور صنعتکاروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے وفد سے بات چیت میں کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے جہاں عام آدمی متاثر ہوا ہے وہاں صنعت، زراعت، تجارت اور امپورٹ ایکسپورٹ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ حکمرانوں نے سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلے کے حل کی کوششیں کرنے کی بجائے رینٹل پاور جیسے منصوبے شروع کرکے اپنی جیبیں بھریں۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم میں پنجاب کے ساتھ شروع سے ہی امتیازی سلوک روا رکھا ہے حالانکہ پنجاب میں بجلی کی چوری دیگر صوبوں سے کم اور بلوں کی مد میں وصولی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب کی 700 میگاواٹ بجلی ملک کے دیگر علاقوں میں دی جا رہی ہے اور پنجاب کے احتجاج کے باوجود وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے
‘Apologetic’ CM pledges rebuilding in four days
by admin | March 11, 2013 | No Comment |
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بادامی باغ واقعہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کی مالی امداد2لاکھ روپے سے بڑھا کر 5لاکھ روپے فی خاندان کرنے کا اعلان کیا ہے، جلائے گئے گھروں، دکانوں کی مرمت کا تمام خرچہ حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ متاثرہ گھروں کی مرمت کا کام شروع کر دیا، دن رات تعمیراتی کام کر کے متاثرہ گھروں کی تعمیر کا کام آئندہ 4روز کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد سمیت واقعہ پر اکسانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے131 افراد کو گرفتار کر لیا، اس واقعہ میں ملوث افراد کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھیجے جائیں گے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسیحی برادری کے رہنماﺅں ، بشپ ، فادرز اور ارکان اسمبلی سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲخان، سینیٹرز پرویز رشید، کامران مائیکل، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، قائم مقام انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب اور نیشنل کونسل آف چرچز پاکستان کے صدر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل بھی موجود تھے۔ وزیراعلی نے کہاکہ بادامی باغ کی جوزف کالونی میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم شرمندہ ہے۔ لگتا ہے پاکستانی معاشرے میں برداشت ، تحمل اور شائستگی کے جذبات ختم ہو چکے ہیں اس افسوسناک واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ جس شخص پر الزام لگا ہے اس کی گرفتار ی کے بعد اےسے واقعہ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ میں بالخصوص بحیثیت سر براہ صوبائی حکومت اور عوام کی جانب سے اس افسوسناک واقعہ پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ پنجاب حکومت نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے غفلت برتنے پر ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ لےکن اس کے باوجود جو دل آزاری مسیحی برادری کی ہوئی اس پر مرہم رکھنا ہم سب کا اولین فرض ہے ہم اس فرض کو چیلنج سمجھ کر پورا کریں گے۔ گھروں کی مرمت کا کام 24گھنٹے جاری رہے گا۔ متاثرہ علاقے
پاک ٹی ہاﺅس پھر کھل گیا‘ اہمیت میٹروبس سے کم نہیں، سہرا حمزہ کے سر ہے: نوازشریف
by admin | March 9, 2013 | No Comment |
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ادیب اور شاعروں نے پاکستان کی بہت خدمت کی ہے۔ وہ دشمنی کی روایات کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاک ٹی ہاﺅس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاک ٹی ہاﺅس کی اہمیت میٹرو بس منصوبے کے جتنی نہیں تو اس سے کم بھی نہیں اس کا سہرا حمزہ شہباز کے سر جاتا ہے۔ میں خود یہاں آیا کروں گا اور شاعروں و ادیبوں سے ملاقات کیا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاعروں اور ادیبوں نے ملک کی بہت خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ادیب اور شعرا اکٹھے ہو کر بیٹھتے تھے لیکن کئی سال تک اسکے بند رہنے کی وجہ سے یہاں سرگرمیاں معطل ہو گئی تھیں۔ اب دوبارہ شعرا اور ادیب یہاں بیٹھیں گے جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔
اقتدار میں آ کر مسئلہ کشمیر حل ‘ ملک کو خوشحال‘ افغانستان سے متعلقات مضبوط بنائیں گے: نوازشریف
by admin | March 9, 2013 | No Comment |
مردان (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد مےاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا ہے، اقتدار میں آکر ملک کی تنہائی ختم، مسئلہ کشمےر کے حل کے ساتھ تمام افغانستان سمیت پڑوسی مما لک کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تعلقات استوارکریں گے۔ مسلم لےگ ہی ملک کی تقدےر بدل سکتی ہے، برسراقتدار آکر بدامنی اور دہشت گردی ختم کرکے پاکستان کو امن کا گہوار ا بناکر دنیا کے سامنے خوشخال اور ترقی یافتہ پاکستان کی نئی تصویر پیش کریں گے۔ مسلم لےگ کے دور حکومت مےں کسی نے خودکش دھماکے کا نام تک نہےں سنا تھا۔ ریلوے گراو¿نڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ نواجون ان کی ٹیم کا اہم حصہ ہےںاور اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار ڈھونڈنے کے لئے ڈگریاں لے کردربہ در کی ٹھوکریں نہیں کھانا ہوں گی بلکہ روزگار ان کے گھروں پر مہیا ہوگی، نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے تاکہ وہ کارخانے لگائیں اورروزگارکے خود مواقع پیداکریں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے دور میں پشاور سے کابل اور تاشقندر تک موٹروے بنانا چاہتے تھے لیکن ان کے اقتدار کو ختم کر دیاگیا دوبارہ اقتدارمیں آکر پشاور سے کراچی تک بلٹ ٹرین چلائیں گے۔ کراچی سے گوادر تک موٹر وے بنائیں گے۔ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کیا، شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرکے ہم دونوں بھائیوں کو نااہل کرایا، اس کے باوجود پنجاب میں ترقی کا دوردورہ ہے، دانش سکول بن رہے ہیں، میٹرو بسیں چلائی جارہی ہیں، طلباءسکالر شپ کے لئے دس ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تین صوبوں کے علاوہ کشمیر اور بلتستان میں بھی حکومت ہے وہاں یہ ترقی کیوں نظر نہیں آرہی، اقتدارمیں آکر دوسال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے، مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرایاجائے گا، میاں
Recent News
- June 19, 2013 Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at Neelum Jhelum
- June 19, 2013 PML-N suspends Nighat’s membership
- June 19, 2013 پنجاب بجٹ 14-2013: چھوٹے کاشتکاروں کے لیے بائیوگیس اور شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کا اعلان
- June 19, 2013 اشرافیہ سے ٹیکس لے کر غریب اور کم وسیلہ طبقات کی فلاح پر خرچ کریں گے: شہباز شریف
PML-N on Facebook
Subscribe Our Newsletter
Pakistan Muslim league (N) USA

