CM Shahbaz Sharif Visits the Flood hit Areas of Kasur

Aug 22, 2013

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ منتخب نمائندے اور انتظامیہ متاثرین سیلاب کی دیکھ بھال میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
یہ بات انہو ں نے آج قصور میں دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تلوار پوسٹ کے مقام پر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
1229908_580723438632933_950744818_n
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل بحالی تک ساتھ رہے گی۔ عوام کی خدمت میری سیاست کا محور ہے اور میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے جامع سروے شروع کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیا جاے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منتخب نمائندے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرکے دین و دنیا سنواریں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہیں خوراک کے ساتھ ساتھ طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے 17 دیہات کی 5 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے-

 

 553474_580723158632961_74622760_n 971822_580723185299625_1477338935_n 971956_580723121966298_748490595_n 1230048_580723495299594_529206037_n