CM Travels by Metro Bus to His Office, Chairs Meeting on Dengue

Nov 05, 2013

ڈینگی اجلاس ، وزیر اعلی شہباز شریف بذریعہ میٹروبس سول سیکرٹریٹ پہنچے
اجلاس 3 گھنٹے سے زائد جاری رہا، وزیراعلی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میں بھی انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کیا
شہباز شریف نے عام مسافرو ں کی طرح میٹرو بس کا ٹکٹ لیا، مسافروں میں گھل مل گئے، میٹرو بس عوام کیلئے تحفہ ہے، مسافروں کی گفتگو
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سول سیکرٹریٹ میں صبح 8 بجے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جو تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ وزیر اعلی نے راولپنڈی میں بھی انسداد ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاؤن سے سول سیکرٹریٹ میٹرو بس کے ذریعے پہنچے۔وزیر اعلی نے عام مسافروں کی طرح میٹروبس کا ٹکٹ خریدا اور دوران سفر وزیر اعلی مسافروں سے گھل مل گئے اوران سے گفتگو کرتے رہے ۔مسافروں نے اس موقع پر وزیر اعلی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ میٹروبس ایک شاندار منصوبہ ہے اور عوام کو میٹرو بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کی باکفایت سہولت میسر آئی ہے۔ گھنٹوں کی مسافت منٹوں تک محدود ہو گئی ہے اور اب وہ وقت پر اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں ۔ منصوبے پر وزیر اعلی شہباز شریف یقیناًمبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کا یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کو دیا ۔ وزیر اعلی نے بس میں سوار طلباء سے بھی گفتگو کی۔ایک طالب علم نے کہا کہ آپ کا یہ منصوبہ غریب عوام کے لئے تحفہ ہے ۔

941818_614239121948031_249729147_n 1393778_614238921948051_928244468_n 1450744_614239141948029_1642256218_n 1452178_614238925281384_1880705631_n 1458523_614238911948052_1493622048_n