CM Visits Narowal-Distributes Financial Aid Among Flood Affectees

Nov 09, 2013

جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کی خدمت کرتے ہوئے جان بھی چلی جائے تو پرواہ نہیں،آخری سانس تک عوام سے تعلق نبھاؤں گا
وعدہ کرتا ہوں جن لٹیرو ں نے قومی دولت لوٹی ہے اور ملک کو تباہی کے دہانے پہنچایا ہے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
سیلاب کے دوران متاثرین کی بحالی کا کیا گیا وعدہ آج پورا کردیا ہے، نارووال کے متاثرین کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی امداد دی جا رہی ہے
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا نارووال میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے مجھے آج کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن میں نے اپنے اللہ پر بھروسہ کیا کہ زندگی اور موت اسی کے ہاتھ میں ہے اور یہ کس طرح ممکن ہے کہ جس عوام نے عام انتخابات میں ہماری پارٹی کو تاریخی کامیابی دلوائی ان سے دور رہوں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے دوران ندی نالوں نے نارروال ، بدوملہی ، ظفر وال ، سیالکوٹ ، پسرور اور ڈسکہ میں تباہی مچائی جس کے دوران ہزاروں ایکڑاراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اورلوگوں کے مکانات کو شدیدنقصان پہنچا اور کئی انسانی جانیں بھی اللہ کو پیاری ہوگئیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے خود شہروں اور کھلیانوں میں اپنی آنکھوں سے تباہی کے یہ مناظر دیکھے تو میں نے اس وقت متاثرین سیلاب کوان کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھاجو آج پورا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کے دوران جو مکانات مکمل طور تباہ ہوگئے تھے ان کے مالکان کو30ہزاروپے اور جن مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا ان کے مالکان کو15ہزار روپے فی مکان کے حساب سے معاوضہ ادا کیا جارہا ہے اور جن کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں انہیں 4ہزار50روپے فی ایکڑ معاوضہ ادا کیا جارہا ہے ۔جبکہ سیلاب کے دوران جابحق ہونے والے افراد کو لواحقین کو5لاکھ روپے فی کس کے حساب سے پہلے ہی معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے کئی اضلاع برُی طرح متاثر ہوئے جہاں اب تک متاثرین سیلاب کو اربوں روپے کی مالی امداد فراہم کی جاچکی ہے ۔

1001248_615853048453305_929836632_n 1392051_615853045119972_1948854623_n 1458674_615853051786638_890438955_n 1463709_615853191786624_1768271841_n 1467282_615853188453291_820909091_n