Education Revolution: CM Shahbaz Sharif Launches eLearn Platform

Jan 08, 2014

نصابی کتب آن لائن۔ پنجاب حکومت نے مفت ڈیجیٹل بکس کے ا نقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا
پنجاب میں شروع کئے گئے ای۔لرننگ پروگرام سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے طلبا وطالبات مستفید ہوں گے
ای ۔لرننگ پروگرام کے ذریعے طلبا وطالبات تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ مواد سے فائدہ اٹھا سکیں گے
نوجوان نسل کو جدید علوم سے آگاہی کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں ،پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے
سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادو ں پر اساتذہ کی بھرتی کر کے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کیا،ہم نے صرف اور صرف میرٹ پر 80ہزار اساتذہ بھرتی کئے
خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب روز گار فنڈ پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے ،پنجاب حکومت ا س مقصد کے لئے ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے
پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اسے ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرناہے،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا ای ۔لرننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
1520616_645784898793453_66302068_n