PML-N on the new govt,national agenda and restructuring of institutions

May 27, 2013

logoمسلم لیگ(ن) کی حکومت اقتدارکی بندربانٹ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پرتوجہ مرکوزرکھے گی،سینیٹرمشاہداللہ خان

معاشی بدحالی ،غربت ،بجٹ خسارے،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی جیسے مسائل سے عہدہ براہ ہونے کے لئے ترجیحات کاتعین کردیاگیاہے

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے پاس پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے ویژن ،واضح ایجنڈااورعزم موجود ہے ۔، مسلم لیگ(ن) کے نزدیک اس وقت مسائل کاکم سے کم وقت میں حل کیاجانااورعوامی دکھوں کامدوااہم ہے نہ کہ وزارتوں اوراعلی عہدوں سے اپنوں اوراتحادیوں کونوازناہے ۔

سیاسی جماعتوں کے ساتھ قومی ایجنڈے اورقومی ترجیحات کی بنیادپرمذاکرات جاری ہیں، خوشی ہے کہ ہماراساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں قوم کومسائل سے نجات دلانے کے لئے ہماراساتھ دے رہی ہیں، تمام سیاسی قوتوں کوساتھ لے کرچلیں گے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

( )
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقتدارکی بندربانٹ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پرتوجہ مرکوزرکھے گی۔انہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی ،غربت ،بجٹ خسارے،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی جیسے مسائل سے عہدہ براہ ہونے کے لئے ترجیحات کاتعین کردیاگیاہے ۔مشاہداللہ خان نے ان خیالات کااظہارصحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کے لئے قلیل المدتی اورطویل المدتی حکمت عملی اورمنصوبے بنائے جارہے ہیں ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے پاس پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے ویژن ،واضح ایجنڈااورعزم موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے نزدیک اس وقت مسائل کاکم سے کم وقت میں حل کیاجانااورعوامی دکھوں کامدوااہم ہے نہ کہ وزارتوں اوراعلی عہدوں سے اپنوں اوراتحادیوں کونوازناہے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ قومی ایجنڈے اورقومی ترجیحات کی بنیادپرمذاکرات جاری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ ہماراساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں قوم کومسائل سے نجات دلانے کے لئے ہماراساتھ دے رہی ہیں ۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ تمام سیاسی قوتوں کوساتھ لے کرچلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وزارتیں اوراعلی عہدے اہل اورذمہ دارافرادکے سپرد کئے جائیں گے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ پہلے دن سے ہی واضح اہداف کے ساتھ درست سمت میں چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ قومی اداروں کی تشکیل نومیں میرٹ ،اہلیت اورتجربے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔